سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

فوری ردعمل اور پیشہ ورانہ عمل نے ایک تباہ کن حملے کو موثر طریقے سے روک دیا، سی ٹی ڈی بلوچستان

اتوار 6 اپریل 2025 12:10

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا۔ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں سریاب روڈ کے علاقے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق سریاب روڈ ایریا سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا جس میں آئی ای ڈیز، خودکار ہتھیار، دستی بم، اور گولہ بارود شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی بلوچستان نے بتایا کہ 24 سے 72 گھنٹوں میں بڑی دہشتگردی کی منصوبہ بندی بنائی گئی تھی، چھاپے کے وقت کوئی دہشت گرد موجود نہیں تھا۔سی ٹی ڈی بلوچستان نے بتایا کہ انٹیلیجینس لیڈ نے مشکوک نقل و حرکت اور اسلحہ و بارود اسٹوریج کی طرف اشارہ دیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق فوری ردعمل اور پیشہ ورانہ عمل نے ایک تباہ کن حملے کو موثر طریقے سے روک دیا ہے۔سی ٹی ڈی بلوچستان نے مزید کہا کہ کوئٹہ بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں