مسلم لیگ عوامی قوت سے آزادکشمیر میں اقتدارمیں آئے گی،راجہ فیصل آزاد

غربی باغ میں ہمارا مقابلہ مسلم کانفرنس سے ہے مسلم کانفرنس نے ہمارے حلقہ کو پچھلے 70 سالوں سے پسماندہ رکھا اور آج تک پسماندہ ہے مسلم کانفرنس کیساتھ کوئی اتحاد نہیں ہو گا اگر ایسی کوشش کی گئی تو اتحاد کی ایسی اتحاد کی کوشش کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں،دھیرکوٹ میں خطاب

اتوار 6 اپریل 2025 14:40

دھیرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء) مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سابق امیدوار اسمبلی حلقہ غربی باغ مسلم لیگ ن راجہ فیصل آزاد نے دھیرکوٹ میں مسلم لیگ ن دھیرکوٹ کی جانب سے منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ عوامی قوت سے آزادکشمیر میں اقتدارمیں آئے گی۔آنے والا الیکشن مسلم لیگ ن کا ہے،حلقہ غربی باغ میں مسلم لیگ ن متحد ہے کارکنان آپس میں اتفاق اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

ہمارا مقابلہ مسلم کانفرنس سے ہے مسلم کانفرنس نے ہمارے حلقہ کو پچھلے 70 سالوں سے پسماندہ رکھا اور آج تک پسماندہ ہے۔حلقہ کے اندر انفراسٹرکچر تباہ حال ہے۔مسلم کانفرس کارکنوں کو رشوت کے طور پر اپنے گھروں کے لیے آدھا آدھا کلو میٹر روڈ دی جارہی ہے بدقسمتی سے آزاد کشمیر کے اندر ایک ایسے شخص کو وزیر اعظم بنا دیا گیا کہ جس کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں وہ صرف اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے ایم ایل اے کی حکومت قائم کی ہوئی ہے آجکل تمام تر اختیارات ایم ایل اے کو سونپ دے گیے حلقہ غربی باغ کی محرومیوں کا ازالہ آنے والے دور میں مسلم لیگ کرے گی آنے والے 2026 کے الیکشن میں عوام علاقہ غربی باغ ووٹ کی پرچی سے استحصالی ٹولے کو مسترد کریں آنے والا دور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کاہے مسلم لیگ ن حلقہ غربی باغ میں اپنے ٹکٹ پر الیکشن لڑے گی مسلم کانفرنس کے ساتھ اتحاد کرنا ہوتا تو مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں بنانے کی کیا صورت تھی مسلم کانفرنس کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہو گا اگر کوئی ایسی کوشش کی گئی تو اتحاد کی ایسی اتحاد کی کوشش کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں،پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے ہمارے ملک کی محافظ ہے۔