
کامسٹیک اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ و اپلائیڈ سائنسز کے مابین سائنسی و تکنیکی شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اتوار 6 اپریل 2025 15:00
(جاری ہے)
مفاہمت کی یادداشت کے مطابق دونوں ادارے مشترکہ تعلیمی و سائنسی پروگرامز، بین الاقوامی کانفرنسز، ورکشاپس، اور تربیتی کورسز کا انعقاد کریں گے، جبکہ فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلے کو فروغ دیا جائے گا۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کو کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسی لینس (CCoE) کا ایسوسی ایٹ ممبر بنایا جائے گا اور اسے او آئی سی ٹیکنالوجی و انوویشن پورٹل پر بھی رجسٹر کیا جائے گا، جس سے اسے او آئی سی کے سائنسی نیٹ ورک میں مزید مؤثر انداز میں شامل کیا جا سکے گا۔ مفاہمتی یادداشت کا سب سے اہم اقدام "جابر بن حیان اسکالرشپ پروگرام" کا آغاز ہے، جس کے تحت او آئی سی رکن ممالک کے طلبہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ و اپلائیڈ سائنسز میں انڈرگریجویٹ، ماسٹرز، پی ایچ ڈی، اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ اس میں کمپیوٹر سائنس، مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی، انجینئرنگ، میڈیکل فزکس، نیوکلئیر میڈیسن اور دیگر جدید شعبہ جات شامل ہیں۔ کامسٹیک بین الاقوامی طلبہ کی رہنمائی کا کردار ادا کرے گا، جبکہ داخلے اور اسکالرشپ دینے کا مکمل اختیار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ و اپلائیڈ سائنسز کے پاس ہو گا۔اس کے علاوہ مفاہمتی یادداشت کے تحت کامسٹیک ڈسٹنگوشڈ اسکالرز پروگرام کے ذریعے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ و اپلائیڈ سائنسز رکن ممالک کے ممتاز سائنسدانوں اور محققین کی میزبانی کرے گا جو لیکچرز، ورکشاپس اور تربیت کے ذریعے تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ کامسٹیک مختصر مدت کی فیلوشپس، بین الاقوامی تعلیمی تبادلوں کے لیے معاونت کرے گاجبکہ انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ و اپلائیڈ سائنسز.ان کی رہائش و دیگر ضروریات کا بندوبست کرے گا۔دونوں ادارے مشترکہ تربیتی پروگرامز، ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کے منصوبے، اور مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کے ذریعے سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی اور جدت کے لیے مل کر کام کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.