گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے ایک ڈکیٹ کو زخمی حالت میں گرفتار ی کے بعد جاںبحق

اتوار 6 اپریل 2025 15:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)سرگودھا پولیس مقابلہ میں شہریوں سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے ایک ڈکیٹ کو زخمی حالت میں گرفتار ہو کر جاںبحق ہو گیا جس کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ ،آتشیں اسلحہ اور نقدی برآمد کر لیا جس کے دو ساتھی ملزمان فرار ہو گے ،پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھلوال کے علاقہ نبی شاہ کے قریب تین مسلح ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر شہری یاسر نواز سے موٹر سائیکل اور نقدی 20 ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے۔

جس کی اطلاع پر پولیس ناکہ سے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کے فرار پر پولیس تعاقب میں علی پور نون کے قریب پولیس مقابلہ میں گاں رتو کالا کا ایک ڈکیٹ اشتیاق احمد عرف شاکا زخمی حالت میں گرفتار ہو کر ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ ،آتشیں اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی گئی اور اس کے دو ساتھی فرار ہو گے پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :