ڈی پی اوسیالکوٹ کا غیر قانونی افغانیوں کے انخلاء کیلئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ ، سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایت

اتوار 6 اپریل 2025 17:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ فیصل شہزاد نے ہاکی اسٹیڈیم سیالکوٹ میں غیر قانونی افغانیوں کے انخلاء کیلئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق اس حوالے سے ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی افغانیوں کے انخلاء کیلئے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور ان غیر قانونی افغانیوں کو باعزت طریقے سے ان کے ملک بھیجنے کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات یقینی بنائے جائیں ، اس ضمن میں بچے بوڑھے اور خواتین کا احترام کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :