راولپنڈی پولیس کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں ،3 ملزمان گرفتار

اتوار 6 اپریل 2025 17:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2025ء) راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق وارث خان پولیس نے ملزم فیصل سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ویسٹریج پولیس نے ملزم وکیل سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عمران سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :