ث*امریکی فضائیہ کی یمن پر 7 مقامات پر بمباری‘ 1 یمنی شہری شہید‘ 4 زخمی

اتوار 6 اپریل 2025 19:05

ذ*صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2025ء)امریکی فضائیہ نے یمن پر 7 مقامات پر بمباری کی جس میں 1 یمنی شہری شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ نے یمن کے علاقے سعدة پر نئے حملے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

حوثی ذرائع نے بتایا کہ حفصین کے علاقوں میں کیے گئے حملوں میں 1 شخص شہید اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔امریکی فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صعدة کے مشرقی علاقے میں بھی 2 حملے کیے گے ہیں۔امریکی فوج کی مرکزی کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ یمن میں حوثیوں کے خلاف 24 گھنٹے سے حملے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :