
ش*ٹیکسلا کو عالمی ثقافتی شہر بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
اتوار 6 اپریل 2025 19:05
(جاری ہے)
ٹیکسلا کو تجاوزات سے پاک کرنے، شہر کے مینجمنٹ پلان کو حتمی شکل دینے اور تاریخی مقامات کی حفاظت و بحالی کے لیے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ای پی اے کے دائرہ کار کو ٹیکسلا میں وسعت دی جا رہی ہے اور اس ضمن میں افسر کی تعیناتی عمل میں لائی جا چکی ہے۔
علاوہ ازیں، صنعتوں، کارخانوں اور بھٹوں کی میپنگ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ ٹیکسلا سٹی ماسٹر پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ٹیکسلا میوزیم کی توسیع، بھیر اوپن ایئر میوزیم کے قیام، گندھارا ٹورسٹ ٹریل، سڑکوں کی تعمیر اور گندھارا آرٹ ویلج کی ریماڈلنگ سمیت کئی منصوبوں پر غور کیا گیا۔ تاریخی مقامات جیسے منکیالا اسٹوپا، بھالار اسٹوپا، دھرما راجیکا اور موہڑہ مرادو کمپلیکس کی بحالی بھی ماسٹر پلان کا حصہ ہے۔سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق ٹیکسلا کے ثقافتی ورثے اور آثار قدیمہ کو محفوظ بنایا جائے گا۔ پاکستان گندھارا سمیت قدیم تہذیب و ثقافت اور ورثے کا گہوارہ ہے۔اجلاس میں سینٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ، اراکینِ اسمبلی، سیکریٹری سیاحت، کمشنر راولپنڈی، آر پی او اور ڈی سی راولپنڈی سمیت مختلف محکموں کے افسران اور ماہرین نے شرکت کی۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب 170 سیاحتی مقامات اور راستوں کی بحالی کی اصولی منظوری دے چکی ہیں۔ ٹیکسلا میں نیشنل آرٹ کالج کے قیام کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔سینیئر وزیر نے موہڑہ مرادو اسٹوپا اور گندھارا آرٹ ویلج کا دورہ بھی کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔مزید قومی خبریں
-
تمام پاکستانی شہری اپنی نقل وحرکت محدود رکھیں، بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کی ہدایت
-
450 پاکستانی زائرین کو انخلا کےلئے سہولت فراہم کی گئی۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
-
بھارت کی دوغلی سفارتکاری، شنگھائی تعاون کانفرنس میں ایران کا ساتھ دینے سے انکار
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان
-
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
-
ایران اسرائیل کشیدگی، صرف 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ
-
وفاق نے تمام ترقیاتی منصوبے سندھ کو واپس نہ کیے تو پیپلزپارٹی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، مراد علی شاہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کمیٹی تشکیل، کمیٹی ہفتہ وار بنیاد پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.