رتل کڑانہ بار کے زیرِ انتظام عید ملن کے حوالے سے پنجابی مشاعرے کا اہتمام

اتوار 6 اپریل 2025 19:20

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2025ء) سرگودھا میں رتل کڑانہ بار کے زیرِ انتظام عید ملن کے حوالے سے ایک پنجابی مشاعرے کا اہتمام مٹھہ لک میں کیا گیا۔ مشاعرہ میں پنجابی زبان کے معروف شعراء نے شرکت کی۔ شعراء نے اپنی نظموں اور غزلوں کے ذریعے محفل کو روشن کیا۔

(جاری ہے)

مشاعرے میں نامور شعراء حیات بھٹی،عاشق حسین راہی، ناصر رانجھاء، رمضان راضی ودیگرنےحصہ لیا۔مشاعرے کا بنیادی مقصد پنجابی زبان اور ادب کو فروغ دینا تھا تاکہ نئی نسل کو اپنی تہذیب اور ثقافت سے روشناس کرایا جا سکے۔ شعراء نے اپنی شاعری کے ذریعے پنجابی زبان کی خوبصورتی اور اس کی اہمیت کا بھرپور احساس دلایا۔

متعلقہ عنوان :