Live Updates

برطانوی ارکان پارلیمان کو اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا، برطانیہ کی مذمت

اتوار 6 اپریل 2025 19:25

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)برطانیہ کی 2 ارکان پارلیمان کو اسرائیل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، برطانیہ نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو تھوڑی دیر حراست میں رکھ کر وطن واپس روانہ کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی حکمران لیبر پارٹی کے ارکان پارلیمان یوان یینگ اور ابتسام محمد گذشتہ رات اسرائیل پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کو شبہ تھا کہ برطانوی ارکان پارلیمان اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی سرگرمیاں ریکارڈ کریں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کو شبہ تھا کہ برطانوی ارکان پارلیمان اسرائیل مخالف جذبات پھیلائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اسرائیل کی جانب سے برطانوی ارکان پارلیمان سے برتاؤ کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ کو باور کرا دیا ہے کہ برطانوی ارکان پارلیمان کے ساتھ ایسا برتاؤ ناقابل قبول ہے۔ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ برطانیہ کی توجہ غزہ میں خون ریزی روکنے کیلئے مذاکرات اور جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی طرف ہے، برطانیہ غزہ تنازع کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی رہائی کا خواہاں ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات