غزہ ،نسل کشی کے خاتمے کے مطالبے کیلئے (آج) عالم گیر ہڑتال اور سول نافرمانی کی مہم شروع کی جائیگی

اتوار 6 اپریل 2025 20:30

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)غزہ میں جاری قتل وغارت گری کے خاتمے کے مطالبے کیلئے (آج) پیر سے عام ہڑتال اور سول نافرمانی کی عالمی مہم شروع کی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں نسل کشی روکنے کی عالمی مہم نے عالم گیر ہڑتال میں شرکت کا مطالبہ کیا ہے۔غزہ کے معصوم بچوں اور خواتین کی خاطر، ان کی نسل کشی اور قتل عام کو روکنے کے لیے دنیا بھر کیزندہ ضمیر لوگوں سے اس انسانی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

مہم نے غزہ میں نسل کشی بند ہونے تک سول نافرمانی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دعوت نامے میں اردن، عمان، بحرین، کویت، سعودی عرب، الجزائر، مراکش، لیبیا، متحدہ عرب امارات، شام، مقبوضہ بیت المقدس اور تمام عرب ممالک شامل ہیں ۔لبنان میں فلسطینی قوتوں کے اتحاد نے عرب ممالک اور عالم اسلام کے عوام اور دنیا کے آزاد لوگوں سے اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔مہم نے اس دن کو غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہمارے ثابت قدم اور صابر عوام کے ساتھ ظالمانہ جارحیت کے خلاف یکجہتی کے طور پر منانے پر زور دیا ہے۔فلسطین سے یکجہتی کے اتحاد نے فلسطینی کیمپوں کے اندر موجود فلسطینیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ "مہذب اور موثر انداز میں سرگرمیں شرکت کریں۔