صدر آصف علی زرداری کا ضلع شمالی وزیرستان میں پاک۔افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

اتوار 6 اپریل 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک۔افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور 8 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج ملکی سرحدوں کی ہمہ وقت حفاظت کیلئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے بروقت کارروائی کے دوران 8 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج ملکی سرحدوں کی ہمہ وقت حفاظت کیلئے پرعزم ہیں، دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔