منڈی بہا ئوالدین، ضلعی انتظامیہ نے پریس کلب منہدم کردیا

صدر پریس کلب نے عمارت کے انہدام کو صحافت پر ڈرون حملہ قرار دے دیا

اتوار 6 اپریل 2025 20:50

منڈی بہا ئوالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)منڈی بہا ئوالدین کی ضلعی انتظامیہ نے پریس کلب کی عمارت کو منہدم کردیا، صدر پریس کلب منڈی بہائوالدین ظہیر خان نے بتایا کہ کلب کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی انہدامی نوٹس موصول نہیں ہوا، انہدامی کارروائی اتوار کی صبح 4بجے کی گئی۔انہوں نے بتایا جب یہ کارروائی ہوئی اس وقت ہم سب سو رہے تھے، ہم نے اس عمارت میں بہت پیسہ لگایا تھا ،ہمارے تمام ریکارڈ تباہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ظہیر خان نے بتایا گزشتہ رات معاملے پر اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سے بات کی تھی،انہوں نے کہا تھا فکر نہ کریں، ہم تمام انتظامات کر دیں گے مگر موجودہ عمارت کو منہدم کرنے کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی سرکاری زمین پر کرائے پر لی گئی ،ہمارے ارد گرد کی دکانیں بھی منہدم کر دی گئیں اور مالکان کو بھی کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صحافت پر ڈرون حملہ ہے، یہ عمارت 30 سال سے زیادہ عرصے سے قائم تھی۔

متعلقہ عنوان :