شکرگڑھ، جلالہ بند کے قریب دریائے راوی میں 3بچے ڈوب گئے

اتوار 6 اپریل 2025 20:50

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)پنجاب کے علاقے شکرگڑھ میں دریائے راوی میں ڈوب گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بچے جلالہ بند کے پاراپنی فیملی کے ساتھ سیر کیلئے آئے تھے جو کھیلتے ہوئے گہرے پانی میں جانے سے ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ تینوں بچوں کی لاشیں پانی سے نکال لی گئیں، گہرے پانی میں ڈوبنے والے بچوں میں 12اور 14سالہ دو بچے جبکہ 8سالہ بچی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :