میپکو کی جانب سے ڈیوٹی کے دوران حادثات کی روک تھام کیلئےآگاہی واک کا اہتمام

اتوار 6 اپریل 2025 21:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2025ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) بہاولپور سرکل کی سیفٹی ٹیم نے ڈیوٹی کے دوران ممکنہ حادثات کی روک تھام اور قیمتی جانیں محفوظ بنانے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں سیفٹی واک کی۔

(جاری ہے)

سپریٹنڈنگ انجینئر بہاولپور سرکل محمد ثاقب کی ہدایت پر ایڈیشنل ایکسین سیفٹی عامر انصاری نے سیفٹی انسپکٹر نعیم کمبوہ کے ہمراہ شاہدرہ سب ڈویژن کے زیر انتظام11KVشریف آباد فیڈر،عباسیہ سب ڈویژن کے 11KVسٹی2 فیڈر پر ٹرانسفارمر کی مرمت اور 200KVAکے ٹرانسفارمر پر سکیننگ میٹرز کی تنصیب کرنے والی ٹیم کے کام اور تنصیبات کی چیکنگ کی۔

انہو ں نے سائٹ پر ہائی وولٹیج ڈیٹیکٹر، ایل ٹی بیپر اور ٹی اینڈ پی کی دستیابی کا جائزہ لیااور ایس ڈی او شاہدرہ سب ڈویژن کو ہائی ٹینشن لائن کی فوری درستگی کروانے کی ہدایت کی۔انہوں نے لائن سٹاف کو مکمل سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمدکرنے، ٹی اینڈ پی/پی پی ای کے استعمال اور یونیفارم بھی زیب تن کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :