ش*سردار اختر مینگل کے پر امن لانگ مارچ کو روکنے کی مذمت کرتے ہیں، ایچ ڈی پی

اتوار 6 اپریل 2025 21:25

ٓ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2025ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں سردار اختر مینگل کے پر امن لانگ مارچ کو روکنے کی مذمت کرتے ہوئے بی این پی کی جانب سے 7 اپریل کے شٹر ڈان ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی ہٹ دھرمی اور ناعاقبت اندیشی پر مبنی اقدامات سے صوبے کے معاملات مذید گھمبیر ہورہے ہیں، جمہوری آئینی اور پرامن احتجاج سے عوام اور سیاسی کارکنوں کا حق صلب کرنا آمرانہ روش ہے جس کے ہر صورت منفی اثرات ہی مرتب ہوں گے۔ بیان میں پر امن احتجاج کو بزور طاقت روکنے کی بجائیبی این پی اور جے ڈبلیو پی سمیت سیاسی قائدین سے با مقصد اور نتیجہ خیز گفت وشنید کی راہ اپنانے پر زور دیا گیا ہے۔