جڑانوالہ لاہور روڈ ٹریفک حادثہ میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،فوری رپورٹ طلب کرلی گئی

اتوار 6 اپریل 2025 22:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2025ء) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر نے جڑانوالہ لاہور روڈ نزد تھانہ لنڈیانوالا فیصل آبادٹریفک حادثہ میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمرسے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔ذیشان اصغر نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حادثہ میں شدیدزخمی ہونے والے افرادکو ہسپتال میں تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینئر افسران جائے وقوعہ کافوری دورہ کریں اور ٹریفک حادثہ کی ہر پہلو سے تفتیش کریں۔انہوں نے بتایا کہ سٹی ٹریفک آفیسر ٹریفک حادثات میں کمی کیلئے روڈ سیفٹی انفورسمنٹ کے نظام کو مؤثر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ موبائل ایجوکیشن یونٹس شہریوں کو حادثات سے بچاؤ کیلئے روڈ شوزسمیت بس سٹینڈز اور تعلیمی اداروں میں آگاہی پروگرامز کا انعقاد کریں، ذیشان اصغرنے مزید کہا کہ شہریوں کو محفوظ سفر فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔