علمائےکرام ، اکابرین اور ڈی آر سی حویلیاں کی کاوشوں سے حویلیاں میں مسلکی تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کردیاگیا

اتوار 6 اپریل 2025 22:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2025ء) علمائےکرام ، اکابرین اور ڈی آر سی حویلیاں کی خصوصی کاوشوں سے حویلیاں میں مسلکی تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کردیاگیا۔گزشتہ رمضان سے دو مسالک کے درمیان پیدا ہونے والی رنجشوں کو دور کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

حویلیاں ڈی ایس پی آفس میں منعقدہ جرگہ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن طاہر اقبال خان، ڈی ایس پی حویلیاں عارف تنولی ، ایس ایچ او حویلیاں طاہر سلیم، ممبران ڈی آر سی سلیم خان ، پروفیسر سردار فاروق ، دیگر علمائےکرام و اکابرین جن میں ایاز خان ، ایمل خان ، شاہنواز خان ، طارق خان سمیت دیگر معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر مفتی قاسم الہاشمی اور پیر عارف حسین شاہ کے درمیان اختلاف کو ختم کر کے آنے والے وقت میں کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز بیانات اور رویہ سے گریز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :