
مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے علاقے لوہی دندی اور روملی میں اچانک لگنے والی جنگل میں آگ پر سی ڈی اے، فائر فائٹرز، ضلعی انتظامیہ اور مقامی رضاکاروں نے قابو پا لیا
اتوار 6 اپریل 2025 23:20
(جاری ہے)
آگ بجھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی جیسے ڈرونز کا استعمال بھی کیا گیا، جبکہ آپریشن کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم کو مکمل طور پر فعال رکھا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے زور دیا کہ آگ سے متاثرہ جنگلی علاقوں کی بحالی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے فوری ری ہیبلیٹیشن پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مارگلہ ہلز کے قدرتی حسن اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ محمد علی رندھاوا نے عوام سے اپیل کی کہ غیر تصدیق شدہ اطلاعات سے گریز کریں اور ایمرجنسی صورت حال میں سی ڈی اے کے کنٹرول روم 1122 پر فوری رابطہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ موسم گرما کے پیش نظر مارگلہ ہلز کی نگرانی کے لیے جدید مشینری اور عملہ 24 گھنٹے تعینات ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے فائر فائٹرز، سی ڈی اے اہلکاروں، ضلعی انتظامیہ اور رضاکاروں کی بہادری اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا مشترکہ مقصد اسلام آباد کے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ مارگلہ ہلز نیشنل پارک صرف ایک قدرتی خزانہ نہیں، بلکہ ہماری شناخت ہے۔ سی ڈی اے نے عوام سے درخواست کی ہے کہ جنگلات میں آگ لگانے یا کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں۔ مزید معلومات کے لیے ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.