مسافر ویگن اور ٹرالر میں تصادم ،تین افراد جاں بحق،17زخمی ہوگئے

اتوار 6 اپریل 2025 23:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2025ء) ملتان،خانیوال روڈ پر سہو چوک پر مسافر ویگن ٹرالر سے ٹکرا گئی،تین افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق افسوسناک حادثہ اتوار کے روز سہو چوک پر پیش آیا۔جس میں 55سالہ نزیراں بی بی زوجہ ظفر حسین،30 سالہ سونیا ولد ظہور اور دو سالہ عزیز فاطمہ ولد فیصل ندیم موقع پر جانبحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کے بعد12شدید زخمیوں جن میں عباس،نور فاطمہ،اللہ رکھی،نسرین بی بی،حسین، عائشہ،آمنہ بی بی،قمر سلطان،ثوبیہ،آسیہ،مافیا،سعدیہ شامل ہیں کو مزید علاج معالجہ کیلئے جبکہ جانبحق افراد کی لاشوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا۔حادثہ میں معمولی زخمی ہونے والے پانچ افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔