وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں جاری ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا

اتوار 6 اپریل 2025 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کومالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں جاری ترقیاتی اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنجاب یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا۔ صوبے بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعلی نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ اور یوتھ انٹرن شپ پروگرامز کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کریں گے۔ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملازمین کی تنخواہوں میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔ خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :