سیالکوٹ،گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کےلئے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا علامیہ

پیر 7 اپریل 2025 10:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)نے ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا علامیہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

گیپکو حکام کے مطابق سیالکوٹ کے مختلف علاقوں صدربازار ، کلاک ٹاور ، ڈالوالی ، مراکیوال ،سیدپور ، بلانوالہ ، کوٹ روڈ، شادیوال ، گل بہار ، پیرس روڈ، کندن پور ، ایم ای ایس ، برینڈ ویلج ، عسکری کالونی ، غازی پور ، کلمہ چوک ، کمانوالہ ، ریلوے روڈ، کرسچن ٹاون ،برتھ ،جناح ٹاون اور گریژن میں 8اپریل کو صبح 9 تا دوپہر ایک بجے تک بجلی کی سپلائی بند رہے گی ۔