Live Updates

القسام کی اسرائیل پر راکٹ باری، تین اسرائیلی زخمی، گاڑیاں اور عمارتیں تباہ

ہمارا عملہ 4 مقامات پر کام کر رہا تھا جہاں میزائل کے ٹکڑے گرے،اسرائیلی ایمبولینس سروس

پیر 7 اپریل 2025 11:43

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے تقریبا 10 راکٹ گولے داغے گئے اور ان میں سے زیادہ تر کو روک لیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق غزہ سے فائر کیے گئے میزائلوں کی وجہ سے جنوبی اسرائیل کے اسدود اور عسقلان میں سائرن بج گئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ حملہ کئی مہینوں میں سب سے بڑا حملہ تھا۔

ایک میزائل عسقلان میں گرا۔

(جاری ہے)

تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف اسرائیلی حملوں کے جواب میں اسدود شہر پر راکٹوں سے بمباری کی ہے۔اسرائیلی ایمبولینس کا کہنا تھا کہ اس کا عملہ 4 مقامات پر کام کر رہا تھا جہاں میزائل کے ٹکڑے گرے تھے۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ یہ راکٹ اسدود اور عسقلان میں گرے تھے۔ اسرائیلی چینل 13 نے اطلاع دی ہے کہ عسقلان پر میزائل حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 3 ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :