اسرائیلی دستاویز جھوٹی ہیں، حماس نے سات اکتوبر حملے سے ایران کے تعلق کی تردید کردی

پیر 7 اپریل 2025 11:43

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز کی جانب سے پہلی بار یہ انکشاف کرنے کے بعد کہ ایران اور القسام بریگیڈز کے کمانڈر انچیف محمد ضیف اور غزہ میں حماس کے سربراہ یحیی سنوار کے درمیان خط و کتابت موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس خط و کتابت سے 7 اکتوبر 2023 کے منصوبے کے لیے ایران کی حمایت کی تصدیق ہوئی ہے۔حماس کے ایک رہنما نے عرب ٹی وی سے گفتگو میں اسرائیل کی طرف سے لیک کیے گئے پیغام کی شکل اور مواد کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیغام کی شکل اور مواد عجیب اور جھوٹ ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے ایران کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے شائع کی گئی دستاویز میں کوئی صداقت نہیں ہے۔