سیالکوٹ، ٹریفک پولیس ٹیمیں ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کر رہی ہے، ترجمان سٹی ٹریفک پولیس

پیر 7 اپریل 2025 13:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) سیالکوٹ سٹی ٹریفک پولیس کی آؤٹ ریچ ٹیمیں چیک پوسٹ کلی صلاح اور موضع چپراڑ میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے سہولت فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ٹریفک پولیس سیالکوٹ نےبتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کار کو انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے، شہری اپنا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے مستفید ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی شہر سے تعلق رکھنے والے افراد ہفتے کے ساتوں دن24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ شہری فوری طور پر آؤٹ ریچ ٹیم یا ٹریفک آفس سے رجوع کریں جہاں آپ کو بغیر کسی دشواری کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :