حب ،پولیس تھانہ ساکران کی کامیاب کارروائیاں، ڈکیتی ناکام،گرفتار، اسلحہ، شراب اور موٹر سائیکل برآمد،ایس ایس پی

پیر 7 اپریل 2025 13:55

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) حب پولیس تھانہ ساکران نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی ، 3 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ شراب اور موٹر سائیکل برآمد کرلے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں پولیس تھانہ ساکران نےکامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیت مفرور اور شراب نوشی کرنے والے سمیت تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے اہم برآمدگیاں کی اور ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔

پولیس تھانہ ساکران کے ایس ایچ او محمد امہن ساسولی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈکیت کو گرفتار کر لیا یے ملزم محمد صادق لہڑی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہو رہا تھا ،کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل متعدد موبائل فونز اور واردات میں استعمال ہونے والا رپیٹر بندوق برآمد کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اسلحے کی برآمدگی پر آرمز ایکٹ کے تحت علیحدہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔ایک اور کارروائی میں پولیس تھانہ ساکران نے مقدمہ فرد نمبر 267/2024 میں پولیس تھانہ حب کو مطلوب مفرور ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا ، ملزم کافی عرصے سے قانون کی گرفت سے بچ رہا تھا ایک اور کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم حکمت اللہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے شراب برآمد کی ملزم کے خلاف حد امتناع ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور جلد ہی مزید اہم انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔\378