ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سیالکوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد

پیر 7 اپریل 2025 13:55

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سیالکوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ترجمان کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں جنرل پریڈ منعقد کی جس میں ضلع بھر سے افسران و ملازمین،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود ڈھڈی نے پولیس کے چاک و چوبند دستے سے سلامی لی۔ انہوں نے پریڈ کا معائنہ اور جوانوں کا ٹرن آئوٹ چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ پریڈ پولیس فورس کے جوانوں کو جسمانی و ذہنی طور پرمضبوط رکھتی ہے۔جنرل پریڈ کا مقصد پولیس افسران کی فزیکل فٹنس کو برقرار رکھنا اور امن و امان کی حالت میں بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :