بکوٹ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 40 گھروں کی تلاشی لی ، اسلحہ برآمد

پیر 7 اپریل 2025 15:03

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) ایبٹ آباد کے تھانہ بکوٹ کی پولیس نے دیہہ مجوٹ و بیری بگلہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 40 سے زائد گھروں کی تلاشی لی اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ بکوٹ زبیر خان تنولی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حدود تھانہ میں دیہہ مجوٹ و بیری بگلہ سے دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ۔ پولیس ٹیم نے 40 سے 50 گھروں کو چیک کرتے ہوئے 7 عدد بندوقیں 12 بور، ایک عدد ریپٹر 12 بور، ایک عدد پستول 30 بمعہ 20 عدد کارتوس برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت 7 مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :