
پی ٹی آئی انتشارکا شکار‘ بانی کی رہائی کا خواب دیکھنا محض فریب ہے‘ شیرافضل مروت
پیر 7 اپریل 2025 15:11

(جاری ہے)
شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا اکاؤنٹ بھی موناٹائزڈ ہے، پی ٹی آئی کے موناٹائزڈ اکاؤنٹس کا کبھی آڈٹ نہیں ہوا، کئی لوگوں کی آنکھوں پر ڈالرز کی پٹی بندھی ہے، یہ لوگ سراسر جھوٹ بولتے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ گالم گلوچ کے کلچر نے پی ٹی آئی کو رسوائی دی، ہماری شناخت ایک بدتمیز اور لڑائی جھگڑے والے گروہ کی بن گئی، اسی وجہ سے ہمیں انتشاری کہا جاتا ہے، ان لوگوں نے قسط وار کہانیاں گڑھی ہوتی ہیں، جب مخالفین کے خلاف خبریں کم پڑجاتی ہیں تو اپنوں کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ہر لیڈر نے سوشل میڈیا ٹیم بنائی ہوئی ہے اور عثمانی جنگوں کی طرح جنگیں ہوتی ہیں، ایک دوسرے کے خلاف گالم گلوچ ہوتی ہے، کہاں گئی قیادت ، کیا اتنا منتشر ہوکر یہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرائیں گی جو ایک سپاہی کے ڈنڈے کی وجہ سے گھر سے نہیں نکلتے، کیا یہ لوگ انقلاب لائیں گی یہ نظر بھی نہیں آئیں گے، پی ٹی آئی کے پاس عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی لائحہ عمل نہیں ہے۔
مزید اہم خبریں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی‘پاکستان میں اضافہ
-
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں، عمران خان
-
عمران خان کو مکمل طور پر آئیسولیٹ کردیا گیا ہے
-
سلامتی کونسل کو مؤثر، فعال اور سفارتی انداز میں چلایا جائے گا، اسحاق ڈار
-
پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 3.2 فیصد رہی
-
داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں لیویز لائن اور سرکاری املاک پر فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنانے پر ایف سی ،سی ٹی ڈی اور لیویز اہلکاروں کو خراج تحسین
-
وزیرداخلہ کی لکی مروت میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ٹریفک پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت،شہید ہونے والے 2 اہلکاروں کو خراج عقیدت
-
لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے،اسلام آباد پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے، طلال چوہدری
-
علم و ادب کے سر چشمے معاشرے کی روح ہوتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
-
یونیورسل میڈیکل ریکارڈ سسٹم سے عوام کو علاج کی سہولت میں آسانی ہوگی، مصطفی کمال
-
جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعینات
-
ایف بی آر لاہور ریجنل آفسز کو ٹارگٹ سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.