لاہور،نشے کی خاطر ساتھی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم نے ساتھیوں کیساتھ ملکر حسنین نامی شہری کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا تھا

پیر 7 اپریل 2025 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء) مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نشے کی خاطر ساتھی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے ایک روز قبل قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں ساتھیوں کے مل کر حسنین نامی شہری کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کو مصری شاہ پولیس نے گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہوا۔ملزم محمد علی عرف لالہ ہزارہ کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے متعلقہ انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔قتل کی سنگین واردات کے مرکزی ملزم کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرنے پر ایس ایچ او مصری شاہ اور ٹیم کو شاباش دی گئی۔

متعلقہ عنوان :