چنیوٹ،نوجوان عمر شاہد کی کارڈف یونیورسٹی میں تاریخی کامیابی، مچیور اسٹوڈنٹس آفیسر منتخب

پیر 7 اپریل 2025 16:10

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)نوجوان عمر شاہد کی کارڈف یونیورسٹی میں تاریخی کامیابی، مچیور اسٹوڈنٹس آفیسر منتخب-تفصیلات کے مطابق چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت طالبعلم عمر شاہد نے برطانیہ کی معروف کارڈف یونیورسٹی میں طلبہ یونین انتخابات میں مچیور اسٹوڈنٹس آفیسر کے عہدے پر شاندار کامیابی حاصل کر لی عمر شاہد نے 5588 میں سے 5210 ووٹ حاصل کرتے ہوئے 93 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب کو حیران کر دیا کارڈف یونیورسٹی میں اس سال طلبہ یونین کے 16 مختلف عہدوں کے لیے مجموعی طور پر 110670 ووٹ کاسٹ کیے گئے، جن میں عمر شاہد کی کامیابی کو سب سے نمایاں اور بھرپور قرار دیا گیا کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں عمر شاہد نے اس کامیابی کو ذاتی نہیں بلکہ جمہوریت کی فتح قرار دیا اور اپنے دوستوں اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا جن کی اجتماعی کوششوں سے یہ کامیابی ممکن ہوئی عمر شاہد اس سے قبل اپنے کالج میں یونین کے صدر اور یونیورسٹی کے سینیٹر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی تقریر میں وطن سے محبت اور بہتر مستقبل کی امید کا اظہار کیا، جسے سن کر طلبہ نے خوب داد دی عمر شاہد معروف قانون دان اور سابق جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن شاہد یعقوب کے صاحبزادے ہیں ان کی اس شاندار کامیابی پر چنیوٹ پریس کلب کے چیئرمین لطیف احمد اور دیگر عہدے داران نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور اسے چنیوٹ کے لیے قابلِ فخر لمحہ قرار دیا ہی-