حب ، وفاقی وزیرتجارت نواب جام کمال خان کی قیادت میں رہ کرضلع حب کے مسائل بھی ترجیح بنیادوں پرحل کیئے جائیں گے، نوابزادہ محمد زرین خان مگسی

پیر 7 اپریل 2025 16:25

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان کی قیادت میں رہ کر ضلع حب کے مسائل بھی ترجیح بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے۔حب پاکستان مسلم لیگ ن رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری سیاحت و ثقافت بلوچستان نوابزادہ محمد زرین خان مگسی سے جام گروپ حب کے سینئر رہنماء ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن حب حاجی محمد عظیم سیاں سابق وائس چیئرمین حب سنئیرکونسلر لالہ محمد یوسف بلوچ ۔

جنرل کونسلر میونسپل کارپوریشن حب معروف نوجوان سیاسی وسماجی قبائلی شخصیت سیف اللہ شیخ جام محمد یوسف عالیانی کے قریبی ساتھی عطاء اللہ رونجھو ۔

(جاری ہے)

سابق ممبر ضلع کونسل لسبیلہ عبدالوحید قلندرانی جنرل کونسلر میونسپل کارپوریشن حب ممتاز حسین مگسی سیاسی وسماجی شخصیت غلام رسول شیخ ودیگر نے ملاقات کی اور حب کے مسائل پر گفتگو کی گئی اور اس دوران پاکستان مسلم لیگ ن ایم پی اے لسبیلہ نوابزادہ محمد زرین خان مگسی نے کہا کہ وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں رہ کر ضلع حب کے مسائل بھی ترجیح بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے اور حب کے عوام کو کسی بھی حال میں تنہاء نہیں چھوڑیں گے اور دن و رات ایک کرکے عوام کی بلارنگ ونسل خدمت کی جائیگی انہوں نے کہا کہ جام خاندان نے ہمیشہ ضلع حب و ضلع لسبیلہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور آج بھی یہ ترقی و خوشحالی کا سفر جاری و ساری ہے۔

\378