پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر ، جانوروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کی طرف ایک اہم قدم

پیر 7 اپریل 2025 16:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر جو کہ پولیس آفیسر (سی پی او) خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر جانوروں کے تحفظ کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ یہ مرکز گھریلو جانوروں کے خلاف ظلم و بربریت میں مصروف افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر زور دیتا ہے۔ پولیس کے سب انسپکٹرز ، ویٹرنری ڈاکٹروں ، اور تکنیکی ماہرین ، ریسکیو سنٹر نے غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے ساتھ مل کر جانوروں کی اعلی معیار کے علاج اور دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لئے تعاون کیا ہے، باہمی تعاون کی کوششیں جانوروں کی فلاح و بہبود کے عزم کا مظاہرہ کرتی ہے۔

اس مرکز میں شہریوں کو جانوروں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دینے کے ساتھ جانوروں کے خلاف کسی بھی طرح کے ظلم کا مشاہدہ کرنے والے افراد پر ہیلپ لائن 0519293081 پر کال کرکے واقعات کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ واقعے کی اطلاع دینے والے شخص کی شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا۔ اس اقدام سے رضاکاروں ، خاص طور پر طلباء کو پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کی کوششوں میں حصہ ڈالنے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

جبکہ ایک بار جب جانوروں کومرکز میں لایا جاتا ہے تو ، وہ اپنانے کے لئے دستیاب ہوتے ہیں۔ جس سے بے زبان جانوروں اور ہمدرد شہریوں کو ایک محبت کرنے والا گھر مہیا کرنے کا موقع فراہم ہو تا ہے۔ اس اہم اقدام سے نہ صرف جانوروں کے ظلم سے نمٹنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نہ صرف وابستگی ظاہر ہوتی ہے بلکہ کمیونٹی کو بھی زیادہ ہمدردانہ معاشرے کی تشکیل میں فعال طور پر حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے۔ پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کے اس مرکز کا قیام راولپنڈی میں جانوروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

متعلقہ عنوان :