ڈیڈلائن ختم ہونے پر ایک ہفتے میں 20 ہزار غیرقانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیج دیا گیا

پیر 7 اپریل 2025 16:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء) طورخم بارڈر سے غیر قانونی افغان مہاجرین کو افغانستان بھجوانے کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا، یکم اپریل سے اب تک 20 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوایا جاچکا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طورخم بارڈر سے غیر قانونی افغان مہاجرین کو افغانستان بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے، یکم اپریل سے اب تک 20 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوایا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

3 ہزار 53 پروف آف ریذیڈنس (پی او آر) کارڈ کے حامل جبکہ 17 ہزار 694 غیر قانونی مقیم افغانیوں کو افغانستان بھجوایا گیا ہے،خیبر پختونخوا سے 11 ہزار 134، پنجاب سے 5 ہزار 868 جب کہ اسلام آباد سے ایک ہزار 733 افغانی طورخم سے افغانستان جاچکے ہیں۔سندھ سے 44 ، آزاد کشمیر سے 39 افغانیوں کو طورخم کے راستے افعانستان بھیجا گیا ہے۔ستمبر 2024 سے اب تک مجموعی طور 4 لاکھ 95 ہزار غیر قانونی مہاجرین کو افغانستان بھجوایا جا چکا ہے۔