کوہستان لوئر پولیس کا داخلی اور خارجی چیک پوسٹوں پر سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری

پیر 7 اپریل 2025 17:30

پٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) کوہستان لوئر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے پولیس کی جانب سے داخلی و خارجی چیک پوسٹوں پر موثر سینپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان لوئر تیمور خان کی ہدایات پر ایس ڈی پی اوز سرکل کی نگرانی میں پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں، جن میں چیک پوسٹ چکئی کو خصوصی طور پر فعال رکھا گیا۔

انچارج چیک پوسٹ چکئی نے پولیس نفری کے ہمراہ، داخلی و خارجی راستوں پر سینپ چیکنگ اور ناکہ بندیاں موثر انداز میں سرانجام دیں۔ کارروائی کے دوران مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تلاشی لی گئی۔ مشکوک افراد سے پوچھ گچھ اور شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ قانونی و غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی تلاش کی گئی۔

(جاری ہے)

سینپ چیکنگ و ناکہ بندیوں کو مقصد ضلع میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا، جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، غیر قانونی اسلحہ، منشیات کی روک تھام اورعوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ کوہستان لوئر پولیس اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ امن عامہ کے قیام کے لئے ایسے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں۔