کانگو ، بارشوں کے باعث ا ٓنے والے سیلاب سے 33 افراد ہلاک

پیر 7 اپریل 2025 17:34

کنشاسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)کانگو میں بارشوں کے باعث 33 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ و سلامتی جیکومین شبانی نے کہا کہ جمعہ سے ہفتہ کی درمیانی رات ہونے والی طوفانی بارش کے باعث آنے والے سیلاب نے متعدد اضلاع میں تباہی مچا دی جس سے 33 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں اور متعدد مکانات تباہ اور سڑکیں زیر آب آگئیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت نے مسلح افواج، کئی وزارتوں اور کنشاسا کی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر انخلا اور ہنگامی ٹیموں کو تعینات کرنے کے لیے کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا ہے۔ماہرین موسمیات نے آنے والے دنوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے جس سے 17 ملین آبادی والے شہر میں مزید تباہی کا خدشہ ہے۔