یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب 9 اپریل کو منعقد ہو گی

پیر 7 اپریل 2025 18:21

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام 23 ویں سپورٹس گالا 2025ء کی افتتاحی تقریب 9 اپریل 2025ء کو یونیورسٹی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر قانون و مواصلات صہیب احمد بھرتھ ہوں گے جبکہ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سردار عاصم شیر میکن، صفدر ساہی، تیمور بلوچ اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا مہمان اعزاز ہوں گے۔

پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کی ہدایات پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جنہوں نے اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کردئیے ہیں۔ 23 ویں یونیورسٹی سپورٹس گالا کی اس رنگا رنگ تقریب میں آتش بازی اور گھوڑا ڈانس کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا اورمہمان خصوصی کو گارڈر آف آنر پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سپورٹس گالا میں یونیورسٹی آف سرگودھا کی دو فیکلٹیز کے درمیان رسہ کشی کا بھی مقابلہ ہوگا نیز ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور صوبہ پنجاب کی ٹیموں کی درمیان نمائشی کبڈی میچ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ 23 ویں یونیورسٹی سپورٹس گالا کے حوالے سے گذشتہ روز چیئرمین یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارمنٹس سپورٹس کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر عامر علی کی زیر صدارت میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس سرگودھا یونیورسٹی مہر احمد خان ہرل، کنونیئر کمپیئرنگ کمیٹی سپورٹس گالا پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا، چیف سکیورٹی آفیسر کرنل (ر) اشتیاق احمد، چیئرمین شعبہ ابلاغیات ڈاکٹر مدثر حسین شاہ، منیجر فیلسیٹیشن سنٹر ڈاکٹر محمد بلال، ڈپٹی ڈائریکٹر ملٹی میڈیا سید حسن رضا ہاشمی اور انچارج تعلقات عامہ و مطبوعات محمد عثمان بھی موجود تھے۔