ڈیرہ اسماعیل خان ،تحصیل کلاچی کے علاقہ کڑی ملنگ میں فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کے کامیاب آپریشن

پیر 7 اپریل 2025 18:39

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) تحصیل کلاچی کے علاقہ کڑی ملنگ میں فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے گنڈاپور گروپ کے اہم کمانڈر شیرین گنڈہ پور سمیت 12فتنہ الخوارج واصل جہنم ہو گئے جبکہ 1فتنہ الخوارج زخمی ہوگیا ۔دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا، پاک فوج نے اس عزم کا اعلان کیا ہے کہ علاقہ میں قیام امن کیلئے آخری فتنہ الخوارج کے خاتمے تک پاک فوج پرعزم ہے، فتنہ الخوارج کیلئے آخری موقع ہے کہ وہ سیکورٹی اداروں کے سامنے ہتھیار ڈال دیں ورنہ ان کا انجام بھی یہی ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل کلاچی کے علاوہ کڑی ملنگ میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے گنڈاپور گروپ کا کمانڈر شیرین گنڈہ پور سمیت 12فتنہ الخوارج جہنم واصل ہوگئے جبکہ ایک فتنہ الخوارج زخمی ہوگیا، مارے گئے دہشتگردوں سے دستی بم ، جدید اسلحہ سمیت بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہواہے، مارے گئے دہشتگرد سیکورٹی اداروں کو دہشتگردی، اغواء برائے تاوان ، بم دھماکوں سمیت دیگر سنگین واقعات میں مطلوب تھے، پاک فوج علاقے میں قیام امن اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے آخری دہشتگرد کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،پاک فوج کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فتنہ الخوارج کیلئے آخری موقع ہے کہ وہ سیکورٹی اداروں کے سامنے ہتھیار ڈال دیں ورنہ ان کا انجام بھی یہی ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان کی عام عوام اوربالخصوص علاقہ کڑی ملنگ کی عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے علاقے میں موجود فتنہ الخوارج کا خاتمہ کیا ہے، جو ناصرف دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھے بلکہ علاقے کے چھوٹے کسانوں سے بھی بھتے وصول کرتے تھے۔\378