میاں عبدالقادر تحریک منہاج القرآن سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کے ہیڈ مقرر

پیر 7 اپریل 2025 22:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) تحریک منہاج القرآن کے رہنما میاں عبدالقادر کو منہاج القرآن سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کا ہیڈ مقرر کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور نے جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر سوشل میڈیا عبدالستار منہاجین اور نائب ناظمین اعلی نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سوشل میڈیا اس دور کا برق رفتار ذریعہ ابلاغ ہے،فروغ امن، اتحاد بین المسلمین، بین المذاہب رواداری کے فروغ اور انتہا پسندی کے لئے سوشل میڈیا کا کردار اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری فی زمانہ اتحاد امت اور فروغ امن کی سب سے مضبوط اور توانا آواز ہیں۔