امریکا کے نام نہاد ’’ ریسیپروکل ٹیرف ‘‘کو نیقیناً عالمی برادری کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ

پیر 7 اپریل 2025 23:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن ننے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے تمام تجارتی شراکت داروں پر اضافی محصولات عائد کرنے کے حالیہ اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا نکہ امریکہ ’’برابری‘‘کے نام پر بالادستی پر عمل پیرا ہے اور ’’امریکا فرسٹ‘‘کو بین الاقوامی قوانین سے بالاتر کر رہا ہے، جوسراسر یکطرفہ، تحفظ پسندی اور معاشی غنڈہ گردی نہے۔

امریکہ کی جانب سے محصولات کا بیجا استعمال نتمام ممالک بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو ترقی کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے محصولات کی مختلف شرح کا نفاذ، ڈبلیو ٹی او کے عدم امتیاز کے اصول کی خلاف ورزی ہے، معمول کے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظم و نسق، عالمی پیداوار اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام اور نکثیر الجہتی تجارتی نظام کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور عالمی معاشی بحالی کے عمل کو شدید متاثر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی برادری یقیناً اس پالیسی کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نترقی دنیا کے تمام ممالک کا حق ہے نہ کہ چند ممالک کا۔ تمام ممالک کو مشترکہ طور پر ہر قسم کی یکطرفہ اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرنی چاہیے او ر اقوام متحدہ کی مرکزیت پر مبنی بین الاقوامی نظام ناور عالمی تجارتی تنظیم کی مرکزیت پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حفاظت کرنی چاہیے۔