
وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کی زیر صدارت تمام چیئرمین تعلیمی بورڈز کا سالانہ میٹرک امتحانات کی تیاریوں سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
پیر 7 اپریل 2025 20:10
(جاری ہے)
تمام چیئرمین بورڈز نے اجلاس میں اپنی اپنی تیاریوں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ امتحانات کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جن میں طلبہ کے بیٹھنے کے لئے فرنیچر، واش روم، بجلی، پانی، نگران عملہ کی ڈیوٹیز، اسٹیشنری، انسپیکشن ٹیموں کی تشکیل، پرچے کی ترسیل اور دیگر تمام امور شامل ہیں۔
وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں نقل اور دیگر غیر قانونی ذرائع کے استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ طلبہ کو امتحان کے دوران اعتماد دیا جائے اور انسپیکشن عملہ بلا ضرورت طلبہ کو پریشان نہ کریں۔ وزیر تعلیم نے ای ایم آئی ایس سیل کو ہدایت کی کہ تمام بورڈز کے ساتھ کوآرڈینیشن کر کے محکمانہ سطح پر ایک مرکزی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سیل قائم کیا جائے۔سیکرٹری تعلیم مسعود احمد نے خیبرپختونخوا تعلیمی بورڈز چیئرمین کمیٹی (KPBCC) کے سربراہ کو ہدایت کی کہ ہر بورڈ کی سطح پر ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری (جنرل) کو ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم کی سطح پر بھی ایسا ہی سیل قائم کیا جائے جہاں سے امتحانات کی مانیٹرنگ کی جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ کو غیر ضروری معائنوں کے باعث ذہنی دباؤ یا الجھن کا شکار نہ کیا جائے۔مزید برآں، سیکرٹری تعلیم نے ہدایت کی کہ سیکریٹریٹ میں قائم انفارمیشن ڈیسک کی جانب سے تمام بورڈز کے تعاون سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی جائے گی، جو متعلقہ اعلیٰ حکام کو بروقت ارسال کی جائے گی- محکمہ تعلیم کی جانب سے ہاٹ لائن نمبر، واٹس ایپ نمبر اور محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر شکایات پورٹل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
-
ہم چاہتے ہیں کراچی پریس کلب کو کسی اور جگہ شفٹ کر دیں، شرجیل میمن
-
گورنر سندھ کی ایرانی سفارتخانے آمد: اسرائیلی جارحیت پر شدید مذمت اور یکجہتی کا اظہار
-
پشاور ہائی کورٹ :علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
-
پشاور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لیے این ایچ اے کو 90 دن کا وقت دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.