فیصل آباد انتظامیہ کااراضی ریکارڈ سنٹرز پر سروس ڈیلیوری کی بہتری کاپلان تشکیل

پیر 7 اپریل 2025 20:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) فیصل آباد انتظامیہ نے اراضی ریکارڈ سنٹرز پر سروس ڈیلیوری کی بہتری کاپلان تشکیل دے دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے نئے ہفتہ کے آغاز پر اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور زمینوں سے متعلقہ شہریوں کو دستاویزات کے اجراء کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ای رجسٹریشن مرکز اربن ون،ٹو سٹی و صدر کی ورکنگ کا معائنہ کیا اوراراضی ریکارڈ سنٹر پر موجود سائلین سے عملہ کے رویہ اور فراہم کردہ سہولیات بارے استفسار کیا۔

انہوں نے اے ڈی ایل آر کو سائلین کے بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہ اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری اداروں میں سروس ڈیلیوری میں غفلت برتنے والوں کے خلاف ضلع میں زیرو ٹالرنس پالیسی کا اطلاق کردیا گیا ہے۔اراضی ریکارڈ سنٹرز کی نگرانی دوبارہ شروع کرنے کا مقصد کارکردگی کا جائزہ لینا ہے،انہوں نے کہا کہ سائلین سے ہتک آمیز رویہ اور رشوت وصولی کی شکایت پر ذمہ دار اہلکار کیساتھ سختی سے نمٹاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :