ٌڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری سے پاکستان ٹرڈیشنل سپورٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

ش*ملاقات میں فرسٹ پنجاب ٹرڈیشنل گیمز 2025 کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے &فرسٹ پنجاب ٹرڈیشنل گیمز 2025 کے کامیاب انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے،ڈی جی سپورٹس پنجاب روایتی کھیل خاص طور پر کبڈی،اکھاڑہ، ریسلنگ،شوٹنگ، والی بال ودیگرکھیلوں کی ترقی کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب بھرپور کام کررہا ہے، خضرافضال چودھری

پیر 7 اپریل 2025 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2025ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری سے پاکستان ٹرڈیشنل سپورٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ہے، وفد میں بریگیڈیئر (ر) اعظم آفندی،کرنل (ر) مبشر جاوید، صدر پاکستان ٹرڈیشنل سپورٹس ایسوسی ایشن نواب فرقان خان ودیگر موجود تھے، اس موقع پر ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم بھی موجود تھے، ملاقات میں فرسٹ پنجاب ٹرڈیشنل گیمز 2025 کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے اس موقع پر کہا ہے کہ راویتی کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہمہ وقت کوشاں ہے روایتی کھیل خاص طور پر کبڈی،اکھاڑہ، ریسلنگ،شوٹنگ والی بال ودیگر، کھیلوں کی ترقی کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب بھرپور کام کررہا ہے ٹریڈیشنل گیمز ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر مزید ان گیمز کو ترقی دی جائے گی، فرسٹ پنجاب ٹرڈیشنل گیمز 2025 کے کامیاب انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، ان گیمز کا مقصد روایتی کھیلوں کے فروغ اور ترقی دینا ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں روایتی کھیلوں کے احیاء کے حوالے سے مختلف اقدامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی معاونت سے فرسٹ پنجاب ٹرڈیشنل گیمز 2025 کا انعقاد پاکستان کے ثقافتی ورثے کی نشاندہی اور نوجوانوں میں ان کھیلوں کے فروغ کا ایک اہم موقع ثابت ہوگا۔