مزار سیدنا عبداللہ شاہ غازی کی بندش پر اہلسنت میں گہری تشویش پائی جارہی ہے ،نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک

مزار کی بندش اور سیکڑوں لوگوں کا مزار کے سامنے جمع ہونا مذہبی فسادات کرانے کی سازش ہے ،شاہد غوری قانون نافذ کرنیوالے ادارے نوٹس لیں اورمزار سیدناعبداللہ شاہ غازی کو زائرین کیلئے فوری کھولا جائے ،شاہد غوری سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے مزار کو جلد زائرین کیلئے کھول دیا جائیگا ،صوبائی وزیر محکمہ اوقاف ومذہبی اُمور سید ریاض حسین شاہ شیرازی

پیر 7 اپریل 2025 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ مزار سیدنا عبداللہ شاہ غازی کی بندش پر اہلسنت میں گہری تشویش پائی جارہی ہے ،مزار کی بندش اور سیکڑوں لوگوں کا مزار کے سامنے جمع ہونا مذہبی فسادات کرانے کی سازش ہے ،قانون نافذ کرنیوالے ادارے نوٹس لیں اور حکومت اس سازش کے خلاف کاروائی کرئے ،ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے ،مزار سیدناعبداللہ شاہ غازی کو زائرین کیلئے فوری کھولا جائے ،دہشتگردوں کی دھونس دھمکیوں میں آکر مزار اقدس سیل کرنامسئلے کا حل نہیں ہے ،حکومت مزار شریف پر فول پروف سیکیورٹ کے انتظامات کرئے پاکستان سنی تحریک رضاکار دینے کو تیار ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر محکمہ اوقاف ومذہبی اُمور سید ریاض حسین شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات میں کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ بھی موجود تھے ،شاہد غوری نے کہا کہ مزارات اولیاء امن وسلامتی کے محور اور روحانیت کے مینار ہیں ،مزار عبداللہ شاہ غازی پر قبضے کی سازش کو کسی طور بھی کامیاب ہونے نہیں دینگے ،عبداللہ شاہ غازی مزار کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،اس موقع پر صوبائی وزیر محکمہ اوقاف ومذہبی اُمور سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے یقین دلایا کہ سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے مزار کو جلد زائرین کیلئے کھول دیا جائیگا ،مزار کی بندش کی اہم وجہ دہشتگردوں نے مزار پر دہشتگردانہ حملے کی دھمکی دی تھی ،عوام کی جان ومال کے تحفظ کو بھی یقینی بنانا ضروری ہے ،عبداللہ شاہ غازی کے مزار کی حیثیت کو کسی طوربھی بدلنے نہیں دینگے ،مزار کا نظام ویسے ہی چلے گا جیسا ماضی سے چلتا آرہا ہے ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے رابطے کرکے جلد مزار کو کھول دیا جائیگا،شاہد غوری کا کہنا تھا کہمزار عبداللہ شاہ غازی کو جلد نہیں کھولا گیا تو احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہونگے۔