
جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صحت کے عالمی دن پر لاہور جنرل ہسپتال میں سیمینار
پیر 7 اپریل 2025 23:10
(جاری ہے)
خواتین میں خون کا زیادہ بہ جانا، بلڈ پریشر، اسقاط حمل، انفیکشن ، خون کی کمی اور ملیریا شرح اموات کی بڑی وجہ ہیں۔ اگر خواتین کو دوران ڈلیوری تجربہ کار اور ٹرینڈ سٹاف فراہم کر دیا جائے تو مائوں کی زندگی بچائی جا سکتی ہے۔
صدر جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر مسعود شیخ نے کہا کہ پنجاب بھر میں صرف جنرل ہسپتال میں ہی صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے جو اس ادرہ کی مثالی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ روزانہ6500 نوزائیدہ بچے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں اور یوں سالانہ24لاکھ بچوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ اگر اسمیں کمی لانا ہے تو زچگی کے دوران اور پہلے ہفتے میں بچوں کی صحت کا خیال رکھا جائے۔غربت، غذائی کمی، انفیکشن، صاف پانی کی عدم فراہمی، شرح اموات میں اضافہ کی بڑی وجوہات ہیں۔ ایکزیکٹیو ڈائیریکٹر PINSڈاکٹر آصف بشیر نے کہا کہ اگر ہمیں اگلی نسل کو صحت مند بنانا ہے تو ہمیں ماں اور بچے کی صحت پر توجہ دینا ہوگی۔نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر آصف چوہدری اور ڈاکٹر عرفان اعوان نے کہا کہ عالمی ادرہ صحت کا کام تو پالیسیاںبنانا ہے لیکن جب تک عوام کا تعاون حاصل نہ ہو ان میں کامیابی ممکن نہیں۔ نمائندہ UNICEFڈاکٹر خرم مبین نے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں کے کورس میں ابHPVکی ویکسیئن کو بھی شامل کر لیا گیا ہے جسے عورتوں مین خاص قسم کے کینسر میں کمی و اقع ہوگی۔ پروفیسر ندرت سہیل نے کہا کہ نوجوانی میں بننے والی مائوں کی زندگی کو زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ ان میں بلڈ پریشر میں اضافہ کے ساتھ ساتھ جھٹکے بھی لگ سکتے ہیں۔ ایسی مائوں میں کم وزن کے بچے، وقت سے پہلے پیدائش اور پیدائشی نقائص شامل ہیں جن سے بچائو کیلئے ماں اور بچہ کی خوارک پر توجہ دینا ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
-
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ہراسمنٹ کیس میں گریڈ 20 کے افسر معظم سپرا کو بری کر دیا
-
عمر ایوب نااہلی کیس، الیکشن کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کی ہدایت
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بسوں کے کرایوں میں بھی اضافہ
-
حکومت نے مہنگائی پر قابو پا کر معیشت کو استحکام دیا، آئندہ مالی سال میں حکومت کا ہدف ایکسپورٹ لیڈ گروتھ اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہے ، بلال اظہر کیانی
-
اسلام آباد پولیس نے سردار فہیم کے ہائی پروفائل قتل سمیت اندھے قتل کے کئی کیسز کا کامیابی سے سراغ لگایا ہے، لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے، طلال چوہدری
-
فیصل کریم کنڈی سے عمان کے بوشر بائیکر کلب کے بائیکرز کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.