ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رحیم بلیدی کی زیرنگرانی ضلع بھر میں بین الاقوامی یوم صحت کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد

پیر 7 اپریل 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رحیم بلیدی کی زیرنگرانی ضلع بھر میں بین الاقوامی یوم صحت کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ڈام میں ہیڈماسٹر اصغر خان کی زیرِ صدارت بین الاقوامی یوم صحت کے بارے میں ایک شاندار پروگرام منعقد ہوا جس میں جملہ اساتذہ کرام و طلباء نے شرکت کی صحت کے متعلق اساتذہ اور طلباء نے اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔

اشفاق رمیز اور اصغر علی صدیقی اور عبد الحلیم نے تقریریں کیں اور مختلف کلاسوں کے طلباء نے بھی صحت کے بارے میں تقاریر کیں اورطلباء کو اس حوالے سیآگایی دی جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول حب میں ورلڈ ہیلتھ ڈے نہایت جوش و خروش سے منایا گیا یہ تقریب سینئر ہیڈ مسٹریس محترمہ نازش کی زیر نگرانی منعقد ہوئی، جن کی قیادت میں صحت و صفائی کے شعور کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد محترمہ نازش نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے صحت مند زندگی کے اصولوں، متوازن غذا، ورزش، ذہنی صحت اور صاف ستھرے ماحول کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اْنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک صحت مند معاشرہ ہی ایک ترقی یافتہ قوم کی بنیاد ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :