Live Updates

بھارت کا جنگی جنون جاری ، اسرائیلی ساختہ ہائپرسونک میزائل کا تجربہ

منگل 8 اپریل 2025 12:35

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) بھارت نے اپنا جنگی جنون جاری رکھتے ہوئے اسرائیلی ساختہ فضائی دفاعی نظام کا تجربہ کیا ہے جس سے ایک با رپھراسلحے کی دوڑ میں بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت نے ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ بھارت کا اسرائیلی ہتھیاروں پر انحصار بڑھ گیاہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل ایرو سپیس انڈسٹریزنے دعویٰ کیا ہے کہ یہ میزائل سسٹم اسرائیلی کمپنی اور بھارتی اسلحہ ساز کمپنی ڈی آر ڈی او نے مل کرتیار کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان گٹھ جوڑ اور اسلحہ کی دوڑ کو مزید واضح کرتا ہے۔اس دفاعی نظام کو زمینی اور بحری دونوں پلیٹ فارمز پر نصب کیا جا سکتا ہے اور یہ 70 کلومیٹر تک فضائی اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس دفاعی نظام کو 2017میں بھارت کو فروخت کیا گیا تھا اور تب سے مسلسل اس کے تجربات جاری ہیں۔ یہ سسٹم پہلے ہی بھارتی فضائیہ اور بحریہ کا حصہ ہے جبکہ حالیہ تجربات بری فوج کی منظوری کے لیے کیے گئے ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات