اے اے سی کوہستان لوئر عدیل حسین شاہ کا ڈی ای او آفسکا دورہ، سٹاف کی حاضری چیک کی

منگل 8 اپریل 2025 16:35

کوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا کے اور ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) کوہستان لوئر عدیل حسین شاہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) کوہستان لوئر کے آفس کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) کوہستان لوئر نے مذکورہ آفس میں سٹاف کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے ڈی ای او کو ہدایت کی کہ آفس میں بروقت حاضری کو یقینی بنایا جائے، آفس نہ آنے اور لیٹ آنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آفس آنے والے اساتذہ اور طلباءکے والدین کو یہاں بیٹھنے کی جگہ فراہم کرنے سمیت ان کے جائز تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔