
کراچی،گائے کے کاٹنے سے کسان میں ریبیز کی علامت ظاہر ہونے کا اپنی نوعیت کا پہلا کیس رپورٹ
ہفتہ 12 جولائی 2025 22:05

(جاری ہے)
زخم شدید نوعیت کے تھے، جس کے لیے عام طور پر ریبیز امیونوگلوبیولن (آر آئی جی) اور ویکسین دونوں دی جاتی ہیں، لیکن چونکہ کسان کو 4 سال قبل ایک کتے کے کاٹنے کے بعد مکمل طور پر ویکسین دی گئی تھی، اس لیے آر آئی جی کو غیر ضروری قرار دیا گیا اور صرف ویکسین کی خوراکیں دی گئیں جس سے اس کے جسم میں اینٹی باڈیز پیدا ہو گئیں۔
ہسپتال سے ڈسچارج کے وقت اسے ہدایت کی گئی کہ گائے کو مشاہدے میں رکھے اور اس کے رویے میں کسی بھی تبدیلی کی اطلاع دے، 3 ہفتے بعد کسان نے اطلاع دی کہ گائے کا رویہ عجیب ہو گیا ہے اور وہ چند دن بعد مر گئی۔تحقیق میں لکھا کہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ایک ممکنہ ریبیز کی شکار گائے کی رپورٹ موصول ہوئی، جس کے بعد ایک ٹیم نے گائے کا سر تحقیق کے لیے کاٹ کر حاصل کیا اور باقی جسم کو گہرائی میں دفن کر دیا گیا، دماغی ٹشو پر کیے گئے ریورس ٹرانسکرپشن-پولی میریز چین ری ایکشن (آر ٹی پی سی آر) ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا۔دیہاتیوں نے تصدیق کی کہ اس گائے کو کچھ دن پہلے ایک آوارہ کتے نے کاٹا تھا، لیکن وہ یہ تصدیق نہ کر سکے کہ وہی کتا دوسرے جانوروں یا انسانوں کو بھی کاٹ چکا ہے یا نہیں۔ریبیز ایک قدیم وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری ہے جو عموماً کسی متاثرہ جانور، خاص طور پر کتے کے کاٹنے سے انسان میں منتقل ہوتی ہے، اور بروقت اور مناسب علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ 100 فیصد مہلک ہے۔ہر سال دنیا بھر میں تقریباً 60 ہزار افراد ریبیز سے ہلاک ہوتے ہیں، لیکن غریب اور متوسط آمدنی والے ممالک میں درست اعداد و شمار دستیاب نہیں ہوتے، زیادہ تر ہلاکتیں دیہی علاقوں میں ہوتی ہیں جہاں لوگ اکثر قسمت پر بھروسہ کرتے ہوئے متبادل علاج پر انحصار کرتے ہیں، لیکن جانبر نہیں ہو پاتے۔ماہرین کے مطابق پاکستان ایشیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں ریبیز ایک مستقل مسئلہ ہے، لیکن بدقسمتی سے بہت کم مراکز ایسے ہیں جو جانوروں کے کاٹنے کے بعد مناسب علاج فراہم کر سکتے ہیں۔ریبیز وائرس تمام گرم خون والے جانوروں کو متاثر کر سکتا ہے، لیکن مختلف اقسام کی حساسیت مختلف ہوتی ہے، خاص طور پر ریبیز زدہ کتوں یا گوشت خور جنگلی جانوروں کے کاٹنے سے، مویشیوں میں ریبیز دنیا بھر میں پائی جاتی ہے۔ڈاکٹر نسیم صلاح الدین، جو تحقیق کی سربراہ اور انڈس ہسپتال کے انفیکشن ڈیزیز ڈپارٹمنٹ کی سربراہ بھی ہیں، نے کہا کہ بیووائن ریبیز (گائے میں ریبیز) کوئی انوکھا واقعہ نہیں ہے، دیہات میں پہلے بھی مویشیوں، بھینسوں اور گدھوں میں ریبیز کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، لیکن میرے علم کے مطابق یہ پہلا واقعہ ہے کہ ایک شخص کو ریبیز زدہ گائے نے کاٹا ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مویشیوں میں ریبیز ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، کیونکہ یہ نہ صرف لائیو اسٹاک کی صحت کو متاثر کرتا ہے، بلکہ انسانوں میں بھی منتقل ہو سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ واقعہ حکام کے لیے ایک وارننگ ہونی چاہیے کہ وہ دیہی علاقوں میں ریبیز پر قابو پانے کے اقدامات کریں، جہاں مویشی کسانوں کے لیے آمدنی کا بنیادی ذریعہ ہوتے ہیں، گائے کا ریبیز سے مرنا کسان کے لیے معاشی تباہی کے مترادف ہے۔تحقیق کے مطابق پاکستان میں لائیو اسٹاک کا زرعی شعبے کی کل قدر میں 37.5 فیصد اور مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں 9.4 فیصد حصہ ہے، دیہی گھرانوں کے لیے زراعت اور مویشی پالنا بقا کا ذریعہ ہے، تقریباً 3.5 کروڑ افراد مویشی پالنے سے منسلک ہیں اور اپنی آمدنی کا 40 فیصد اسی شعبے سے حاصل کرتے ہیں۔تحقیق میں کہا گیا کہ یہ کیس اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان میں بیووائن ریبیز انسانوں کو متاثر کر رہی ہے، جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی، بہت سے جانوروں میں ریبیز کے کیسز رپورٹ ہی نہیں ہوتے جنہیں مؤثر نگرانی کی ضرورت ہے، انسانوں اور جانوروں کے لیے ریبیز ویکسین کی فراہمی حکومت کی مدد سے یقینی بنائی جانی چاہیے۔اس میں ایمرجنسی ڈپارٹمنٹس کو مستحکم کرنے، طبی عملے کو تربیت دینے اور آر آئی جی ویکسین کے مناسب ذخیرے کی فراہمی پر زور دیا گیا ہے۔2013 میں انڈس ہسپتال میں 13 ہزار 330 جانوروں کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 12 ہزار 524 (94 فیصد) کتے کے کاٹنے کے، جب کہ باقی 806 (6 فیصد) کیسز دوسرے جانوروں جیسے بلی، گدھے، گھوڑے اور گائے کے کاٹنے کے تھے۔گایوں میں ریبیز کی علامات میں ضرورت سے زیادہ رال بہنا، رویے میں تبدیلی، چڑچڑاپن، پاگل پن شامل ہے، جو بعد میں جسمانی فالج اور موت تک جا سکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
حافظ آباد ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری
-
علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران سوال پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکنان کا صحافیوں پرتشدد اورگالم گلوچ
-
سرکاری ملازمین کے لیے احساس ای پنشن سسٹم کے اجراء کی منظوری دیدی گئی
-
نواب ثناء اللہ خان زہری کا حاجی میر فیروز خان لہڑی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
-
پولیس و جے ٹی ٹی کا مشترکہ آپریشن، دو شراب فروش گرفتار، 502 بوتلیں ولایتی شراب برآمد
-
فیصل آباد‘جائیداد کی خاطر ناخلف بیٹے نے گلا دبا کر باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا
-
لاہور ہائیکورٹ‘ سینیٹ الیکشن پولنگ روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
سینیٹراعجازچودھری کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
-
پنجاب بھر میں 1146 ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 1380 زخمی
-
کچہ ایریاز میں بہت بڑا آپریشن جاری ہے ،وزیرداخلہ سندھ
-
ْ 1965 ء کی جنگ میں پاک بحریہ نے جرات، بہادری اور فرض شناسی کی نئی تاریخ رقم کی،گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنرہائوس میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی محفل کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.