گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مروت قومی جرگہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:50

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مروت قومی جرگہ کے نمائندہ وفد ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مروت قومی جرگہ کے نمائندہ وفد نے سابق ضلع ناظم الحاج ہدایت اللہ خان کی قیادت میں ہفتہ کے روز گورنرہاوس پشا ورمیں ملاقات کی۔ وفد میں پی پی پی لکی مروت کے جنرل سیکرٹری قسمت اللہ ، علی سردار خان ،ملک وقار خان اوردیگرشامل تھے۔ وفد نے گورنر کو ضلع میں امن وامان کی صورتحال،بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں ضلع لکی مروت کیلئے تیل وگیس رائلٹی ، مروت کینال کرم تنگی ڈیم سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

وفدنے گورنر کو لکی مروت یونیورسٹی کی انتظامی ومالی افسوس ناک صورتحال سے بھی آگاہ کیااور ضلع میں کیڈٹ کالج کے فعال کرنے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ وفد نے گورنر کو ایف آر بیٹنی مین روڈ کی تعمیرکیلئے متعلقہ حکام سے بات کرنے کی بھی درخواست کی۔ گورنرنے وفد کی معروضات سے غورسے سنیں اور مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ گورنرنے کہاکہ کسی بھی علاقے کی ترقی کیلئے امن وامان بنیادی شرط ہے اور ہم سب نے ملکر امن کی بحالی کیلئے کردار ادا کرناہوگا۔ وفد نے مسائل کے حل میں تعاون کی یقین دہانی پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔